پناہ گاہوں کی مزید بہتری کے لئے وزیراعظم نے دیں ہدایات

0
22

پناہ گاہوں کی مزید بہتری کے لئے وزیراعظم نے دیں ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک بھر میں پناہ گاہوں کی مزید بہتری ، دائرہ کار توسیع کرنے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں، نجی شعبے پناہ گاہوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ نجی شعبے کا تعاون معاشرے کی مثبت اقدار کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

گزشتہ ہفتے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کے منصوبے کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے نسیم الرحمان کو فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔

واضح رہے کہ بے گھر افراد اور مسافروں کے لئے مختلف شہروں میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں شہریوں کے رات رہنے کا انتظام موجود ہے، شہریوں کو کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے،

چند روز قبل وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ کی پناہ گاہ کا دورہ کیا-صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا،سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے-

وزیر اعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام کرنے والے لوگوں میں گھل مل گئے -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ میں قیام کے لئے آئے افراد سے ان کے پاس جاکر فرداً فرداً ہاتھ ملایا -وزیراعلیٰ پناہ گاہ میں قیام پذیر لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے- وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کررات کا کھانا بھی کھایا اور بریانی اور زردے کے معیار کی تعریف کی

احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

ٕوزیراعلیٰ نے قیام کرنے والے لوگوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے-وزیراعلیٰ نے لوگوں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں -وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے کچن کا بھی دورہ کیا- وزیراعلی نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا-

Leave a reply