پاناما لیکس کی فلم پھرچل گئی

0
40

نیویارک:پانامہ لیکس کا پنڈورا بکس پھر کھل گیا . اطلاعات کےمطابق تین سال قبل سامنے آنے والے ’پاناما لیکس‘ اسکینڈل پر فلم بنانے والی آن لائن اسٹریمنگ کمپنی ’نیٹ فلیکس‘ پر مقدمہ کردیا گیا۔’نیٹ فلیکس‘ پر پاناما کی لا فرم ’موزیک فانسیکا‘ نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے فلم میں دکھائے جانے والے مناظر کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

ڈیزل کے بغیر حکومت ، عمران خان نے حقیقت بیان کردی

خیال رہے کہ ’موزیک فانسیکا‘ نامی آف شور کمپنیوں کا قانونی ادارہ ’پاناما‘ سے تعلق رکھتا تھا جو دنیا کے امیر ترین لوگوں کو آف شور کمپنیاں بنا کر انہیں ٹیکس بھرنے سے بچانے میں مدد فراہم کرتا تھا۔اسی ادارے کی جانب سے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف، بے نظیر بھٹو، روس کے صدر ولادی میر پوٹن، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان، آئس لینڈ کے وزیر اعظم، شامی صدر بشارالاسد سمیت کئی امیر ترین و طاقتور ترین افراد کو آف شور کمپنیاں بنوانے میں قانونی مدد فراہم کی۔

ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پاناما لیکس‘ اسکینڈل پر اب ویب اسٹریمنگ ادارہ ’نیٹ فلیکس‘ ایک فلم ریلیز کر رہا ہے، جس میں اسی اسکینڈل کو دکھایا گیا ہے۔’نیٹ فلیکس‘ کی فلم ’دی لانڈرو میٹ‘ میں موزیک فانسیکا کے قانونی فرم کے مرکزی افراد کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں اسی فرم کو بنانے والے جرمن قانون دان یرگن موزیک اور پاناما کے وکیل رامون فانسیکا کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ان دونوں وکلا کا بنایا گیا ادارہ دنیا بھر کے امیر ترین و طاقتور ترین افراد کو ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور کمپنیاں بنا کر دینے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں ’موزیک فانسیکا‘ کے دونوں سربراہوں کو انتہائی خوشگوار کرداروں میں دکھایا گیا ہے جو دنیا بھر کے افراد کو خدمات پیش کرتے ہیں۔ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ قانونی فرم کی دستاویزات لیک ہونے کے بعد کس طرح دنیا بھر میں تہلکہ مچ جاتا ہے۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ’موزیک فانسیکا‘ کی خدمات کی وجہ سے سرعام کرپشن ہو رہی ہے۔

Leave a reply