پانامہ سے بھی بڑا سیکنڈل، شریف خاندان کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا

0
43

پانامہ سے بھی بڑا سیکنڈل، شریف خاندان کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ ہونے لگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھدری نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کیا ہے،ابتدا کیسے ہوئی؟

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس تقریباً 1242 ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے، حدیبیہ کیس پانامہ پیپرز کیس سے بڑا ہے،نیب حکام  نے سن 2000 میں حدیبیہ پیپرز کیخلاف ایک ریفرنس دائر کیا، نوازشریف کے دونوں بیٹے ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیس کے مرکزی کردار ہیں، اسحاق ڈار نے اس فراڈ میں بیرونی کرنسی کے جعلی بے نامی اکاوَنٹس کھلوائے ،اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو اپنا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کروایا ،اسحاق ڈاربعد میں مکر گئے کہ ان سے یہ بیان زبردستی لیا گیا، نیب حکام  نےحدیبیہ پیپر ملز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ریکارڈ کی پڑتال کی ،کمپنی کے کھاتوں میں 30.499 ملین اور 612.273 ملین روپے ڈیپازٹ ظاہر کیے گئے اتنی بھاری رقوم کی آمد نے تحقیق کاروں کو تشویش میں مبتلا کیا،نیب نے 1999کے نیب آرڈیننس کے تحت معاملے کی پڑتال کے احکامات صادر کیے ،اس کمپنی کا سرمایہ95.7 ملین اور مجموعی خسارہ 809.834 ملین روپے تھا ملز انتظامیہ میں میاں محمد شریف ،شمیم اختر، نواز شریف اور شہباز شریف شامل تھے،عباس شریف،مریم صفدر،صبیحہ عباس ،حسین نواز اور حمزہ بھی ملز انتظامیہ کا حصہ تھے، پتہ چلا کہ شریف خاندان کی تجوریوں میں بھاری بھرکم غیر قانونی سرمایہ موجود ہے ،شریف خاندان اس وقت دولت کے ذرائع بتانے سے قاصر ہیں ،پروٹیکشن اکنامک ریفارمزایکٹ کی شقوں کا سہارا لیکر بیرونی کرنسی کے مختلف جعلی کھاتے کھولے ،بہت سی دولت ان کھاتوں میں جمع کروائی گئی،

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھانڈا پھوٹ گیا تویہ پیسہ حدیبیہ پیپرملز کے اکاؤنٹس میں براہ راست ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا،مل کے اکاوَنٹس کیلئے بیرونی کرنسی کی مالیت کے برابرمختلف ٹی ٹیزکا بندوبست کیا گیا،اس طرح شہبازشریف اورمریم نوازکی رقوم پاکستان سے باہربھیجی گئیں، 1242.732 ملین روپے اچانک شریف فیملی کے اثاثوں میں آگئے،یہ رقم پانامہ اسکینڈل سے بھی بڑی تھی،

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران نے تسلیم کیا کہ شہبازشریف کے خلاف کیسز جھوٹے تھے. ثابت ہوا آشیانہ، صاف پانی،ملتان،لاہور میٹروسب کیسز انتقامی کارروائی تھی ،عمران کی کمیشن خور غیر قانونی ٹیم نے آٹا چینی چوری پر بریفنگ دی،کمیشن خور ٹیم نے بجلی ،گیس دوائی چوری پر بریفنگ دی،مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹیم کیوں نہیں بتا رہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو عدالت ختم کر چکی ہے،خدا کا واسطہ ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری معاشی تباہی پر توجہ دیں،ڈرامے بند کریں، عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں.

واضح رہے کہ حکومت نے نوازشریف اور شہباز سمیت خاندان کیخلاف حدیبیہ کا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ، وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو انجام تک پہنچانا از حد ضروری ہے،حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے ،حدیبیہ کیس بارے متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں

ڈاکٹر عدنان کا علاج شروع ہوتے ہی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز واقعی بیمار یا پھر امید سے؟ خبر سن کر نواز شریف بھی مسکرا دیئے

نیب کا نواز شریف کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ

Leave a reply