پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،شیخ رشید

0
53

3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے،شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے کہا کہ شیخ رشید کے پیش ہوئے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شیخ رشید 70 سال سے اوپر ہیں اسی وجہ سے عدالت نہیں آئے،عدالت نے شیخ رشید کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید خونی انقلاب کے بیانات تو دیتے ہیں، شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، لیڈر ایسے تو نہیں کرتے ،شیخ رشید عدالت بھی نہیں آتے؟عدالت نے حفاظتی ضمانت دی، اگر کیس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو عدالت پیش ہوں، عدالت کو مطمئن کریں پھر عدالت کوئی آرڈر پاس کرے گی، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے ،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے،ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں اور کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں،عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے ،ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے، ایسے عالم میں عدلیہ، افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے،ملکی معیشت کو سازش سے نااہل لوگوں کے ہاتھوں تباہ کیا جارہا ہے آج 2 اور 3بجے کے درمیان لال حویلی پہنچوں گا ،پُرامن ریلی کی قیادت کرکے اسلام آباد جاوں گا،

، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کے اعلان تک تحریک جاری رہے گی،راولپنڈی کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، امن اور جمہوریت کی سیاست کریں گے،اپنے مخالفین کا بھی تحفظ کریں گے،عوامی مسلم لیگ عمران خان کو آگے لیکر جانا چاہتی ہے،پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،عمران خان نے کہا کہ صوابی آجاؤ لیکن راولپنڈی میں رہنا تھا شام کو یہاں سے نکلیں گے،کنٹینرز کو اٹھا کر پھینک دیں گے، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہنچ کے دکھاؤ، میں 15 منٹ پہلے پہنچ گیا ہوں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا احترام کرتے ہیں،

میانوالی میں تحریک انصاف کے کارکنان نکلے تو مسلم کالونی پھاٹک پرپی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی پی ٹی آئی رہنما امجد علی ، ملک احمد خان ، سبطین خان نے رکاوٹیں توڑ دیں قافلہ آگے سی پیک موٹروےکی جانب روانہ ہو گیا

لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو کرنا تھا کرلیا،ہم پرعزم ہیں ہم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ،

واضح رہے کہ عمران خان نے آج اسلام آباد لانگ مارچ کے ساتھ آنا ہے، حکومت کی جانب سے راستے بند کئے گئے ہیں، عمران خان بضد ہیں کہ وہ اسلام آباد پہنچیں گے انہوں نے کارکنان سے ڈی چوک پہنچنے کی اپیل کر رکھی ہے،

’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

Leave a reply