کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچویں ٹیکسپو پاکستان نمائش کا باقائدہ آغاز ہو گیا تین روزہ نمائش 25اکتوبر تک جاری رہے گی.
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کے تحت منعقدہ کی جانیوالی ٹیکسپو نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کیا اس موقع پروزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ محمد زبیر موتی والا، سیکرٹری ٹڈاپ شیریار تاج،صدر ایف پی سی سی آئی،صدر کے سی سی آئی سمیت مختلف اہم شخصیات موجود تھیں۔اس سال تقریباً 60 ممالک سے تقریباً 573 غیر ملکی خریدار/ درآمد کنندگان ایونٹ میں شرکت کر ررہے ہیں جبکہ 210 نمائش کنندگان نے ٹیکسپو 2024 میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر وا رہے ہیں۔ارجنٹائن، ہالینڈ، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، کولمبیا اور برازیل وغیرہ کے ملکی وفود نے چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ محمد زبیر موتی والااور سیکریٹری ٹڈاپ شیریار تاج سے ملاقاتیں کیں۔ٹیکسپو نمائش میں ایک فیشن شو بھی منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان کے سرکردہ ڈیزائنرز شمائل انصاری، گوگی بائے حسن ریاض، سحر عاطف، آئیڈیاز برائے گل احمد، پی ایل جی ایم ای اے، ہما عدنان، صنم چوہدری، یونا ہٹوری (جاپان) ثانیہ مسکتیہ شامل ہیں ٹڈاپ نے مقامی نمائش کنندگان کی غیر ملکی خریداروں کیساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگ کا اہتمام بھی کیا ہے۔ٹیکسپو نمائش کے پہلے دن ایف پی سی سی آئی کے ساتھ برطانیہ کے وفد کی B2B ملاقات ہوئی۔ روسی ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کی پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن مپاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن،پاکستان لیدر گارمنٹس اور برآمد کنندگان کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ غیر ملکی مندوبین نے اپنے مقامی ہم منصبوں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔ ٹیکسپو پاکستان م ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو بڑھانے کیساتھ معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور ملک کے امیج کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ نمائش کو آخری دن بھی عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات
سندھ حکومت و پولیس ناکام، کراچی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے،جماعت اسلامی