مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام حملہ، سری نگر کے رہائشی نےبھارتی پروپیگنڈے کا دیا منہ توڑ جواب

مقبوضہ کشمیر پہلگام فالس فلیگ حملہ پر سری نگر...

سیالکوٹ: پنجاب کالج کے طلبہ کی رنگارنگ الوداعی تقریب

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب کالج سٹی...

پی ایس ایل 10، پشاور نے لاہور کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 کے 14...

لڑانے رکوانے گیا نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی

قصور لڑائی میں چھڑوانے گئے نوجوان کو گولیاں لگ گئی،زخمی...

پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کے 3 سال گزر چکے،آج تک یہ نہیں بتا سکے الزام کیا ہے،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب تک کسی کیخلاف ثبوت نہ آئے وہ بے گناہ ہوتا ہے،جیل میں پہلے ڈالتے ہیں بعد میں کیس بناتے ہیں نوازشریف کے علاوہ کسی کو سزا نہیں دی گئی پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام آیا،ان لوگوں کےساتھ و ہی ہونا چاہیے جو نواز شریف کے ساتھ ہوا،پنڈورا پیپرز پر کمیٹی کیا کرے گی دیکھتے ہیں،ملک میں 15،20کمیشن بن چکے ہیں لیکن نتیجہ کچھ بھی نہیں،قانون کہتا ہے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی حکومت تیار بیٹھی ہے کہ وہ قانون بنا کر چیئرمین نیب کوتوسیع دے ،وزیراعظم کے پاس تحقیقات کرنے کا کوئی اختیار نہیں،ایل این جی کیس میں گواہ ہزاروں ارب کے منافع کی نشاندہی کرچکے ہیں،ملک آج پیچیدہ دور سے گزر رہا ہے،چیئرمین نیب بتائیں کیا 700 افراد کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ؟چیئرمین نیب کیا کارورائی کریں گے جن کی ناک کے نیچے براڈ شیٹ اسکینڈل ہے، ان 700 لوگوں کی تصویر بھی اخبار میں لگنی چاہئے۔ اور کیمرہ لگا کے انوسٹیگیشن کی جائے تاکہ عوام کو پتہ چلے، قانون کے مطابق چیئرمین نیب کو توسیع نہیں دی جا سکتی قانو ن کہتا ہے کہ قائد حزب اختلاف سے مشاورت کی جائے مگر وزیراعظم مشاورت سے انکار کر رہے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے

قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے نیب گواہ سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی عاصم ترمذی کے بیان پر جرح کی ،شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے نیب گواہ کے بیان پر جرح کرتے ہوئے پوچھا کہ سوئی سدرن گیس کا بورڈ کتنے ممبران پر مشتمل ہوتا ہے جس پر گواہ نے جواب دیا کہ بورڈ 11سے 14 ممبران پر مشتمل ہوتا ہے مجھے علم نہیں کہ بورڈ اجلاس میں کون کون شرکت کرتا تھا بیرسٹر ظفر اللہ نے پوچھا کہ ایل این جی کو پرائیویٹ سیکٹر سے امپورٹ کرنے کا فیصلہ کس کی ہدایت پر ہوا تھا نیب گواہ نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ اس وقت کے صدر اور وزیر اعظم کی ہدایت پر ہوا تھا ،بیرسٹر ظفر اللہ نے سوال کیا کہ ایل این جی منصوبہ سے متعلق کس صدر اور وزیر اعظم نے ہدایت دی تھی نیب گواہ سید عاصم ترمذی نے کہا مجھے یاد نہیں کہ کون تھے انرجی سکیورٹی ایکشن پلان کے ذریعے ایل این جی کو فاسٹ ٹریک پر لایا گیا ظفر اللہ نےسوال کیا کہ انرجی سکیورٹی ایکشن پلان کیا ہے ؟نیب گواہ نے جواب دیاکہ مجھے علم نہیں

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ے ملتان میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں سفر کرنے والے آج موٹر وے پر سفر کرتے ہیں،100دن میں صوبہ نہ بن سکا ہم نے آئینی بل پیش کیا،ہم نے حاصل پور سے بہاولپور تک سڑک بنائی،لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ہم نے ختم کیے، کاش جنوبی پنجاب کی محرومیوں پر توجہ دی جاتی،آج 85 لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے،بجلی کا بل دیکھ کر غریب کی چیخیں نکل جاتی ہیں،شہباز شریف نے معیشت کی بحالی پر مفاہمت کی دعوت دی تھی،اللہ پاک نے برطانیہ سے سرخرو کیا،نیازی کا کرپشن مکاؤ نظریہ دفن ہوگیا ہے، آئیں سب جماعتیں مل کر ملک کا سوچیں،دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے، کھیل تماشہ بند ہونا چاہیے،مجھے احساس ہوا کے جمہوریت کتنی بڑی طاقت ہے،

@MumtaazAwan

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan