ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے صدر مملکت

0
40

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے-

باغی ٹی وی : صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ۔کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایوارڈ ز تقسیم کرنے کی تیرھویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمختلف فصلوں خصوصاً چاول اور کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے بہتر معیاری بیج کی تیاری کے بارے میں تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دوران خطاب انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یہ فصلیں علاقائی و عالمی منڈیوں میں مسابقت کی دوڑ میں شامل ہو سکیں گے۔

تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے…

صدر نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی منڈی میں حقوق دانش کے لئے کوششیں کر کے پاکستانی باسمتی چاول کو بھی تحفظ فراہم کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے آبپاشی کے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کھاریا ں موٹروے اہم منصوبہ ہے اور زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔ جب تک ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو گا ہم قرضے نہیں اتار سکتے –

انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے اور صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے ہم نے چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

ملکی دولت بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے جبکہ موٹرویز سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہو گا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا ڈالرز بڑھانے کے لیے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی۔

Leave a reply