پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اس کا ردعمل اتنا سخت ہوگا کہ اس کے اثرات سالوں اور دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔

باغی ٹی وی کے مطابق برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ”کوئی پاگل ہی 24 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا پانی روکنے کا سوچ سکتا ہے۔ بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ایسا اقدام کرے۔”انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پہلے ہی بھارت کو دوٹوک مؤقف دے دیا گیا ہے، اور پاک فوج کو مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج سیاسی حکومت کے احکامات کی مکمل پاسداری کرتی ہے اور جنگ بندی کا احترام جاری رکھے گی، تاہم اگر خلاف ورزی کی گئی تو ردعمل فوری اور موقع پر دیا جائے گا۔جواب صرف ان ہی مقامات پر ہوگا جہاں سے خلاف ورزی کی گئی ہوگی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے انکشاف کیا کہ بھارت کا جو چھٹا طیارہ حالیہ کارروائیوں میں گرا ہے، وہ میراج 2000 تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، چاہتے تو مزید کارروائی کر سکتے تھے، مگر ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ تمام پاکستانی فضائی اڈے مکمل طور پر فعال ہیں اور پاک فضائیہ کے پاس وہ صلاحیت موجود ہے کہ کسی بھی حملے کے بعد فوری ردعمل دے سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی کشمیر پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ظلم و جبر اور کشمیر کو اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش دنیا نے رد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت بات چیت کے لیے تیار نہیں ہوتا، اس خطے میں تنازع کی آگ بھڑکنے کا خطرہ ہمیشہ موجود رہے گا۔”

بھارت کے خلاف کامیابی نواز شریف کی ہدایت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے: ایاز صادق

پی ایس ایل 10: بارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ 13 اوورز تک محدود

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 214 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 125 ہوگئی

افغان ٹرانزٹ پر ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

شاہد آفریدی کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، کشمیری عوام اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

Shares: