وادی پنجشیر میں طالبان کی بڑی پیش قدمی کا دعویٰ

0
104

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وادی پنجشیر کی دفاعی لائن توڑ کر چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قومی مزاحمتی محاذ کی دفاعی لائن توڑ کر ضلع شاتل کی چھ چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجوؤں کی وادی میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے طالبان نے مزاحمتی محاذ کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

چین کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

دوسری جانب مزاحمتی محاذ نے بھی طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ان دونوں دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

جبکہ اس سےقبل طالبان کی دعوۃ کونسل کے رہنما امیر خان متقی نے پنجشیر کے عوام کے نام ایک ریکارڈڈ براہ راست پیغام بھیجا تھا جس میں انہوں نے اپنے پیغام میں پنجشیر کے لوگوں سے کہاتھا کہ وہ طالبان کے ساتھ شامل ہوجائیں اور مزاحمت کو ترک کریں کچھ لوگ ایسے ہیں جو طالبان سے لڑنا چاہتے ہیں لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ انہیں سمجھائیں اور مسئلے کے پرامن حل کی طرف مائل کریں۔

طالبان کا وادی پنجشیر کے باشندوں کے لئے براہ راست پیغام، احمد مسعود پریشان

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ین آر ایف کے ترجمان فہیم دشتی نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے گزشتہ دو روز کے دوران طالبان نے مختلف اطراف سے اندراب پاس پر حملے کیے ہیں جن کا بھرپور جواب دیا گیا اور حملے میں 8 طالبان جاں بحق ہوئے اور اتنے ہی زخمی بھی ہوئے ہیں-

بعد ازاں فہیم دشتی کے اس دعویٰ کو ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بے بنیاد قرار دیا تھا-

یاد رہے کہ طالبان اب تک افغانستان کے 33 صوبوں پر قبضہ کرچکے ہیں تاہم 34 واں صوبہ وادی پنج شیر اب تک ان کے قبضے میں نہیں آسکا ہے۔ یہاں احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا تھا طالبان نے کئی روز تک مذاکرات کیے لیکن یہ کامیاب نہیں ہوسکے جس کے باعث جنگ کی نوبت آگئی۔

طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

Leave a reply