5 روز سے بجلی منقطع،لوگ سخت پریشان

قصور
واپڈا چونیاں کی غفلت اور نااہلی، پانچ روز قبل آندھی اور طوفانی بارش کے باعث پول اور تاریں ٹوٹنے سے 50 ہزار آبادیاں کی بجلی منقطع ہو گئی تھی جو ابھی تک بحال نہیں ہوسکی دیہاتی شدید ازیت میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گدپور، چھینہ ہٹھاڑ، ڈھکو، کندوال، رحمت والا، دیوسیال، شمس آباد اور دیگر دیہات جن کی آبادی تقریباً پچاس ہزار افراد پر مشتمل ہے پانچ روز قبل شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث بجلی کی مین سپلائی لائین کے متعدد پول اور تاریں ٹوٹ گئیں تھیں پانچ روز گزرنے کے باوجود واپڈا ان دیہاتوں کی سپلائی بحال نہیں کر سکی جس سے واپڈا کی غفلت اور نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے، چوہدری نصر، اعظم چوہدری، تنویر احمد، فخر عباس اور دیگر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بارہا بار ایسکسئین، ایس ڈی او واپڈا سے رابطے کئے مگر ابھی تک سپلائی بحال نہیں ہوئی بس یہی کہہ رہے ہیں کرتے ہیں بس، شدید گرمی میں بچے اور بزرگ پریشان ہیں مسجدوں اور گھروں میں پانی ختم ہو چکا ہے، نمازیوں کیلئے وضو کا انتظام نہیں، شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، لوگ دن رات گھروں سے باہر بیٹھ کر وقت گزاری کر رہے ہیں علاقہ مکینوں نے وزیر پانی و بجلی، ایس سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر بچاس ہزار کی آبادی کی بجلی بحال کروائی جائے۔ ایکسیئن واپڈا کا موقف لینے کیلئے 03200521730 پر کال کی گئی مگر حسب روایت انہوں نے کال ریسیو نہ کی

Leave a reply