جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

Europe Airlines

بھارت کی ایئر لائن کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں مسلسل مل رہی ہیں جو افواہ ثابت ہو رہی ہیں، مسلسل دھمکیوں سے جہاں ایئر لائن حکام پریشان ہیں وہیں مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز نے بم کی اطلاع پر ترکیہ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے فرینکفرٹ جانے والے بھارتی ایئر لائن کے طیارے کے باتھ روم میں ایک کاغذ ملا جس پر تحریر تھا کہ طیارے میں بم ہے،دھمکی آمیز پرچی ملنے کے بعد طیارے میں سوار مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد طیارے نے ہنگامی طور پر ترکیہ کے ارضروم ائیرپورٹ پرلینڈنگ کی ،طیارے میں 234 مسافر سوار تھے، عملے کے 13 افراد بھی طیارے میں موجود تھے، تمام افراد کو طیارے سے اتار لیا گیا ہے، طیارے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی لی

ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق متعلقہ حکام کو فوری طور پر الرٹ کیا گیا اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے،طیارے کی لینڈنگ کے بعد ارضروم ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے

بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کہاں سے ملی، اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہیں،بھارت میں جہازوں،سکولوں، ہسپتالوں ،ریلوے اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنا معمول کی بات بن گیا ہے، آئے روز نامعلوم فون کالز سے دھمکی ملتی ہے جو غلط ثابت ہوتی ہے، گزشتہ دنوں گجرات، پنجاب اور آسام کے تین مال کو بم سے اڑا دیے جانے کی دھمکی ملی تھی، دھمکی کے بعد مال کو خالی کرایا گیا اور تحقیقات کی گئی لیکن کچھ نہ ملا، اسی دن سورت کے ایک مال کو بھی اڑانے کی دھمکی ملی تھی پولیس، بم اسکواڈ دستہ اور ڈاگ اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مال کی پوری تلاشی لی لیکن بم یا کوئی اور مشکوک اشیا نہیں ملی،

ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

 ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

Comments are closed.