
ہمارے ہاں بننے والی فلموں کی پرموشن بہت ہی زور و شور سے ہوتی ہے بڑے بڑے دعوے بھی کئے جاتے ہیں لیکن ہوتا کیا ہے کچھ بھی نہیں ۔ یہ فلمیں دو ہفتے بھی پورے نہیں کر پاتیں اور سینما گھروں سے اتر جاتی ہیں۔عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دو فلمیں دم مستم اور پردے میں رہنے دو اب ٹی وی پر دکھائی جائی عید الاضحی کے اس موقع پر شائقین ان فلموں کے ساتھ کھیل کھیل میں بھی دیکھ سکیں گے ۔ پردے میں رہنے دو میں ہانیہ عامر کے علی رحمان خان ہیں ، دم مستم میں عمران اشرف اور امر خان ہیں امر خان نے یہ فلم خود لکھی بھی ہے اور عمران اشرف کی یہ پہلی فلم ہے۔کھیل کھیل میں سجل علی اور بلال عباس خان ہیں ۔ تینوں فلمیں سینما گھروں میں گوکہ بہت اچھا بزنس نہیں کر سکیں لیکن یقینا ان کی کہانیاں فیملی
اورینٹڈ ہی تھیں ۔ تینوں فلموںکا میوزک بھی اچھا ہے ۔فلم پردے میں رہنے دوکو وجاہت رﺅف اور شازیہ وجاہت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ دم مستم کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں اور پرڈیوسر اختر حسین کے ساتھ عدنان صدیقی ہیں۔عدنان صدیقی تو فلم کی پرموشن کرنے کے لئے جب لندن پہنچے تو وہ میاں نواز شریف کے گھر بھی گئے اور ان کو بھی فلم دیکھنے کی دعوت بھی دی ۔فلم کھیل کھیل کے ڈائریکٹر نبیل قریشی ہیں ۔