انڈونیشیا میں والدین نے اپنے بیٹےکا نام "گوگل” کیوں رکھا جانیے دلچسب رپورٹ میں‌

0
21

انڈونیشیا کے والدین ٹیکنالوجی سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام گوگل رکھ دیا۔

باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق . انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں والدین کی طرف سے اپنے نو مولود بیٹےکا عجیب و غریب نام رکھ دیا گیا .یقینی طور پر یہ حیران کن بات ہے مگر انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا سے تعلق رکھنے والی خاتون ایلا کارین اور آندی چایا کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آندی چایا ٹیکنالوجی سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہوں نے تین ماہ تک اپنے بیٹے کا کوئی نام نہیں رکھا اور پھر اُس کا نام ’’گوگل‘‘ رکھ کر سرکاری سطح پر رجسٹرڈ بھی کروالیا۔

والد کا کہنا ہے کہ ’’میں چاہتا ہوں میرا بیٹا گوگل کے سرچ انجن کی طرح ہماری اور دیگر لوگوں کی مدد اور رہنمائی کرے‘‘۔ آندی کہتے ہیں کہ وہ ٹیکنالوجی سے اس قدر متاثر ہیں کہ اگر اُن کے گھر مستقبل میں بچوں کی پیدائش ہوئی تو وہ ’’ونڈوز، آئی فون، مائیکروسافٹ، آئی او ایس‘‘ جیسے نام رکھیں گے۔

آندی نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’’اب ہم جدید دور میں جی رہے ہیں جب ہماری زندگیاں مکمل تبدیل ہوگئیں تو وہی پرانے ناموں کی روایت بھی ختم کرنی چاہیے، اب جدید سائنس کے حساب سے ہی لوگوں کو اپنے بچوں کے نام رکھنے چاہیں‘‘۔

والد کا کہنا تھا کہ بچے کا نام صرف گوگل ہے اُس کے ساتھ کوئی نام جوڑا نہیں گیا۔ والدہ کہتی ہیں کہ اُن کی خواہش ہے بیٹا گوگل کی طرح کئی لوگوں کا رہنما بنے تاکہ سب کو فائدہ ہو۔

والدین نے بچے کا پیدائشی سرٹیفیکٹ بھی حاصل کرلیا جس میں اُس کا نام ’’گوگل‘‘ ہی درج ہے۔

Leave a reply