پیرس میں ایئر شو دوسرے روز بھی جاری

پیرس میں ہونے والے سات روزہ 53ویں بین الاقوامی ایئر شو دوسرے روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں دفاعی جنگی جہاز بنانے والے چھ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جس کا لڑاکا طیارہ جے ایف 17 ٹھنڈر صلاحیت کے لحاظ سے بہت عمدہ اور قیمیت کے لحاظ سے بہت ستا ہے دنیا بھر سے 80 ممالک اس ایئر شو میں شریک ہیں۔
اس ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں پاکستان ایئر فور س کے لڑاکا طیارے جے ایف سترہ ٹھنڈر نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے ایئر شو کا میلہ لوٹ لیا ہے ۔
پاکستان ایئر فورس کے وفد کی قیادت ایئر مارشل احمر شہزاد حلال امتیاز (ملٹری)، چیئرمین پی اے سی بورڈ کامرہ اور ایئر وائس مارشل محمد مغیث افضل ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی پاکستان ایئر فورس کر رہے ہیں۔