سیالکوٹ میں پیرس روڈ کا نام تبدیل ،علامہ اقبال روڈ رکھنے کا اعلان

0
10

سیالکوٹ میں پیرس روڈ کا نام تبدیل ،علامہ اقبال روڈ رکھنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے قومیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے آبائی شہرکے گلی کوچوں کو بھی مفکرپاکستان کے نام سے منسوب کرنے کافیصلہ کیا ہے،

 

سیالکوٹ سےانفارمیشن سیکرٹری ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ اوربیوروچیف تہلکہ نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پرسوں 9 نومبرکواس پرباقاعدہ عمل کیا جائے جبکہ نوٹیفکیشن توہوچکا ہے ،

 

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاعر مشرق , مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر سیالکوٹ میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا,

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید نے مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے143 یوم پیدائش پر ضلع سیالکوٹ کی حدود میں مقامی چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن کی کاپی بجھوا دی گئی ہے

Leave a reply