ٹی وی پر کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والا ڈرامہ ”پری زاد“ کا سیوئل بنے گا یا نہیں اس حوالے سے کوئی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں ہیں لیکن لکھاری ہاشم ندیم کی ایک پوسٹ نے سب کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ہے ۔ہاشم ندیم نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی اور تصویر تھی احمد علی اکبر جنہوں نے پری زاد میں کمال ہی انداز میں پری زاد کا کردار نبھایا تھا ۔اس تصویر کا کیپشن انہوں نے لکھا چیپٹر 2۔ ڈرامہ رائٹر کے اس کیپشن نے سب کو بے چینی میں مبتلا کر دیا کہ شاید پری زاد کا سیکوئل بننے جا رہا ہے ۔ہاشم ندیم نے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں لکھا نہ ہی وضاحت دی ۔ان کی پوسٹ کے نیچے لوگوں نے کمنٹس کر کے پوچھنا چاہا لیکن انہوں نے کسی ایک کو بھی جواب نہیں دیا ۔نہ ہی ان کی پروڈکشن ٹیم نے اس حوالے سے کوئی وضاحت دی ہے یا کنفرم کیا ہے ۔
ڈرامہ سیریل پری زاد کے لئے احمد علی اکبر نے اپنا رنگ روپ اور حلیہ تبدیل کیا تھا جسے شائقین نے بے حد سراہا تھا ۔احمد علی اکبر کی اس سے پہلے ایک فلم آئی تھی اس فلم کا نام تھا ”لال کبوتر“ اس فلم کو بھی کافی سراہا گیا تھا ۔شائقین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل پری زاد کا سیکوئل بننا چاہیے۔اس ڈرامے نے ہیرو کے انداز کو تبدیل کر کے رکھ دیا اور ثابت کیا کہ ضروری نہیں کہ اگر لڑکا گورا ہو گا اور خوبصورت بال ہوں گے تو وہی اس کا ڈرامہ چلے گا ۔پری زاد میں باقاعدہ طور پر ایک کالے لڑکے کو ہیرو دکھایا گیا جسے شائقین نے پسند کیا۔