پارک لین کمپنی ریفرنس میں آصف زرداری نے فرد جرم سے پہلے بریت کی استدعا کر دی

0
25

جعلی اکاؤنٹس کیسز میں پارک لین کمپنی ریفرنس میں آصف زرداری نے فرد جرم سے پہلے بریت کی استدعا کر دی۔

باغی ٹی وی : جعلی اکاؤنٹس کیسز میں پارک لین کمپنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا عدالت کو سمجھنا ہوگا کہ کیا نیب قانون کے مطابق آصف زرداری کیخلاف کارروائی کرسکتا تھا ؟ نیب کے دستاویزات کے مطابق معاملہ دو کمپنیوں کا ہے، قرض کے عوض پارک لین کی پراپرٹی گروی رکھی گئی، قرض کی واپسی وقت پر نہ ہوسکی، یہ کیس نیب کی انکوائری اور ریفرنس سے پہلے فائل کیا جا چکا تھا، قرض کی لین دین سے متعلق نیب از خود ریفرنس دائر نہیں کر سکتا.

واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج رہے ،جیل حکام کی جانب سے پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا، آصف زرداری کی رہائی ہسپتال سے ہوئی،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، آصف زرداری کی ہمشیرہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

Leave a reply