پارلیمان معطل:دارالحکومت کی سڑکوں پرفوج آگئی

0
28

کواللمپور:فوج دارالحکومت کی سڑکوں پرگشت کرنے لگی،قیاس آرائیاں شروع،اطلاعات کے مطابق خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں کہ دارالحکومت کی سڑکوں پرفوج آگئی ہے اورہرطرف فوجی گاڑیاں ہی نظرآرہی ہیں،

مصدقہ اطلاعات یہی ہیں‌کہ ملک میں پارلیمان معطل کر دی گئی اورفوج نے اہم مقامات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے

وزیر اعظم محی الدین یاسین نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ فوج نے حکومت کا تختہ نہیں الٹا اور نہ ہی ملک میں کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے۔ ہنگامی حالات کے دوران اقتدار عوامی حکومت کے ہاتھ میں ہی رہے گا۔

ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ احمد شاہ نے اس فیصلے کی توثیق کی، جس کے بعد وزیر اعظم کا اعلان سامنے آیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمان اگست تک معطل رہے گی اور اس دوران ملک میں عام انتخابات منعقد نہیں کرائے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس فیصلے سے محی الدین یاسین کی کمزور حکومت کو عارضی استحکام ملے گا۔ اس سے قبل پیر کے روز وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ بدھ سے کوالالمپور اور پتراجایا سمیت 5 ریاستوں میں 2 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن طرز کی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔

Leave a reply