اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس شروع:وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت ،اطلاعات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس سےقبل قومی اسمبلی کے تمام دفاترکوبند کردیا گیا جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کوچھٹی دے دی گئی۔
اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس سےقبل اہم اقدامات کےلیے گئےہیں ۔
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان آج کے اہم اجلاس میں شرکت نہیں کررہے، کپتان شرکت کیوں نہیں کررہے اس کےبارے میں ابھی کوئی تٖفصیلات توموصول نہیں ہوئیں مگراپوزیشن کوسیاست کرنے کا موقع ضرور مل گیا ہے
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کواجلاس سے قبل خالی کرا لیا گیا ہے
یاد رہےکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی آج سر جوڑے گی جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کیا حکمت عملی اپنائی جائے؟ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی آج سر جوڑے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ان کیمرا اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید ملک کی داخلی صورتحال، بھارت، مقبوضہ کشمیراور افغانستان امن عمل پر شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں امریکا کی جانب سے فضائی اڈے دینے کے امریکی مطالبے پر غور ہوگا۔
سیکریٹری خارجہ افغان امور اور سفارتی معاملات سے آگاہ کریں گے جبکہ پاک بھارت تعلقات کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک ہوں ۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماء بھی شرکت کررہے ہیں لیکن وزیراعظم اس اہم اجلاس میں شرکت نہیں کررہے جس پرمخالفین سخت تنقید کررہے ہیں
اس سے قبل بلاول بھٹو نے کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے سے پہلے رسمی گفتگو بھی کی
پہلےہم افغانستان کی صورت حال سےمتعلق مؤقف کوسنیں گے اور اس کے بعد اس موضوع پر بات کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے غیررسمی بات چیت@BBhuttoZardari @AseefaBZ pic.twitter.com/toKfANGlfI
— Sajjad Ali Bhutto 🌟 (@sajjadbhuttoPPP) July 1, 2021