پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے وزیر اعظم پر سوال اٹھا دیا  

0
19

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری کا مسئلہ فلسطین پر سینیٹ میں اظہار خیال کیا۔
بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان نے فلسطین کے لئے کیا کیا ہے۔فلسطین کے لئے سب کی دلوں میں محبت یکساں ہے۔فلسطین پر اجلاس میں وزیراعظم کیوں نہیں ہیں؟

اچھا ہوتا وزیر اعظم بھی فلسطین کی یکجہتی میں آج یہاں شریک ہوتے۔فلسطین کی نہتے عوام پر مسجد میں تشدد کیا گیافلسطین کا معاملہ ایک انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں 51 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔جس طرح کشمیر میں ہو رہی اسی طرح فلسطین میں جنگ ہو رہی ہے۔جنگ بندی کے بعد بھی حملے ہو رہے ہیں۔

وہاں حلال احمر تک کو جانے کی اجازت نہیں۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے لاہور میں او آئی سی بلائی۔یاسر عرفات نے کھڑے ہو کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لئے تالیاں بجائیں۔بہت سے مسلم ممالک اسرائل سے تجارت کر رہے، سفارت خانے کھولے ہوئے۔اس سے اسرائیل کو تقویت ملی ہے۔

کوئی اور ملک اس طرح گولے برساتا تو ساری اقوام متحدہ میں پابندیوں کی بات ہو رہی ہوتی۔گولے برسا کر کہتے ہیں ہمیں دفاع کا حق ہے۔فلسطین کو مسمار کیا جا رہا ہے، جن کی زمین تھیں ان کو ریفیوجی بنا دیا گیا ہے۔ 
اسرائیل جنگی مظالم کر رہا ہے۔جنرل راحیل شریف وہاں کیا کرنے گئے تھے، کیا وہ تنظیم صرف کاغذوں میں ہے؟

اسرائیل اقوام متحدہ کے 30 قراردادوں کی خلاف ورزی کر چکا ہے؟
اگر ایسا کسی مسلم ملک نے کیا ہوتا تو اس پر ایران کی طرح پابندیاں لگائی جاتی۔فلسطینی سفیر نے کہا کہ ہمیں سفارتخانے کے لئے زمین شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی اور عمارت کے لئے 1 ملین ڈالر صدر زرداری نے دئے۔

Leave a reply