بلدیاتی انتخابات،وزیراعظم کا اراکین پارلیمنٹ کو بڑا حکم

0
27

بلدیاتی انتخابات،وزیراعظم کا اراکین پارلیمنٹ کو بڑا حکم
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا

اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ، حاجی امتیاز احمد چوہدری، چوہدری شوکت علی بھٹی اور مس وجیہ اکرم نے شرکت کی ،اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، محمد ارشد چوہدری، محمد اخلاق، محمد طارق تارڑ، گلریز افضل گوندل اور محمد احمد چٹھہ نے بھی شرکت کی،اجلاس میں متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا،

وزیراعظم نے تمام منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کریں، اور عوام کے مسائل کے جلد از جلد حل کے لیےضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔وزیراعظم نے انہیں آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں صحت کارڈ کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 400 ارب روپے صحت کارڈ منصوبے پرخرچ ہورہے ہیں،400 ارب روپے صحت کارڈ منصوبے پر خرچ ہونا آسان کام نہیں صحت کارڈ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم ہے غریب کے علاج کی ذمہ داری ریاست نے کبھی نہیں لی تھی،پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنناتھا بدقسمتی سے کسی حکمران نے قدم نہیں اٹھایا،انگریز جو پرائیویٹ اسپتال چھوڑکرگئے تھے وہ آج ناقص صورتحال سے دوچار ہیں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالا تھا، کھانسی ہونے پر کوئی دبئی جا رہا ہے کوئی لندن ،آج چور سارے اکھٹے ہو رہے ہیں،کیاکبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے،آصف زرداری کے پیٹ سے پیسے پی ٹی آئی نے نہیں نکالنے تھے سندھ کا ایک لیڈر جن کو اردو نہیں آتی کہتے ہیں ہم صحت کارڈ پر پیسہ نہیں خرچ کریں گے،سندھ کے اس لیڈر کو صوبے کے اسپتالوں کا علم ہی نہیں،20 سال یہ ایک دوسرے کو چور چور کہتے رہے ہیں میں ان چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا سیاست میں ان دونوں چوروں کیخلاف جدوجہد کرنے ہی آیا تھا،آصف زرداری کبھی کسی کو خریدتے ہیں کبھی کسی کو،سندھ میں پارٹی لیڈر ہے جو 13 سال میں اردو بھی بولنا نہیں سیکھا،بارش آتی ہے توپانی آتا ہے،سندھ کے اس لیڈر نے لوگوں سے پوچھا کیا گزرتی ہے ان پر،چوروں کے حکومت میں ہوتے ہوئے اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں تھا،رسول الله ﷺ نے فرمایا پچھلی قومیں اس لیے بھی تباہ ہوئیں کہ گناہ کرنے والے کومنع نہیں کیا جاتا تھا،شہبازشریف وزیراعلیٰ ہوتے ہیں اور بیٹے کے اکاونٹ میں مقصود چپڑاسی کے پیسے آتے ہیں، ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر جو نوکری کی درخواست ہوتی ہے انصاف کا نظام بڑے چوروں کو نہ پکڑیں تو ملک تباہ ہوجاتاہے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ زرداری اورشریف امیرہوجائیں ،شہبازشریف کی اسمبلی میں تقریرجاب ایپلی کیشن ہوتی ہے،آج یہ ایک دوسرے سے ملاقاتیں کررہے ہیں،جوکہتا تھا پیٹ پھاڑیں گے اسی سے گلے مل رہے ہیں ،آج انہیں عمران خان کا خوف ہے ،ڈاکوؤں کے ٹولے کو پیغام دینا چاہتا ہوں،جوکرنا ہے کرلو،عمران خان کے ڈرسے سارے چورایک دوسرے سے مل رہے ہیں،

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

قبل ازیں وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد ڈویژن کے لئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے جراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے 32لاکھ خاندانوں کو 10لاکھ کے علاج کے لئے صحت انصاف کارڈ کا اجراء وزیراعظم کررہے ہیں،اللہ تعالی نے عمران خان کے دل میں خاص احساس پیدا کیا،پاکستان کو پہلا ورلڈ کرکٹ چمیئن بنایا،والدہ کو کینسر ہوا تو شوکت خانم ہسپتال بنایا،خیبر پختونخواہ سے صحت انصاف کارڈ کا آغاز ہوا،جب عمران خان وزیراعظم بنے تو اس کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں،اب تک 20لاکھ افراد صحت انصاف کارڈ سے علاج کراچکے ہیں، اس کے 46ارب کے کلیمز ادا ہوچکے ہیں،پنجاب،کے پی کے،اسلام آباد، آزاد کشمیر،جی بی اور تھرپارک کے ہر خاندان کو لاکھ پتی بنادیا ہے، فیہ پہلے وزیراعظم ہیں جو عوام کے لئے سوچ رہے ہیں،ماضی کے حکمرانوں کے پیٹ میں درد ہوتاتو امریکہ،لندن علاج کے لئے چلے جاتے تھے عمران خان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے،پی ٹی آئی حکومت کے چار بڑے اقدامات کو عالمی سطح پرسراہا جارہی ہے، ان میں بلین ٹری پروگرام،260 ارب کا احساس پروگرام، کوویڈ 19کے اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور صحت انصاف کارڈ پروگرام شامل ہے،عالمی جریدہ دی اکانومسٹ نے بھی پاکستان کی کوویڈ 19سے نمٹنے کے لئے اقدامات کو سراہا ہے،3400پروگراموں میں احساس پروگرام چوتھے نمبر پر آیا ہے وہ لوگ جو کبھی پرائیویٹ ہسپتالوں ویں جانے کا سوچ نہیں سکتے تھے،آج علاج عوام کرائیں گے اور خرچہ عمران خان حکومت ادا کررہی ہے،عثمان بزادار شہبازشریف کی طرح ڈرامہ بازیاں نہیں کرتے پنجاب میں عمران خان کے خواب کو تعبیر کرنے کے لئے عثمان بزدار دن رات کام کر رہے ہیں،پنجاب میں 19یونیورسٹیاں، ہسپتالیں بنائے جارہے ہیں،عثمان بزدار کی کارکردگی بہترین ہے،حالیہ سروے اس کا منہ بولتاثبوت ہے،چوروں کی جگہ اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہے،

قبل ازیں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں یونیورسل ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے بعد پنجاب کے 73 فیصد افراد ہیلتھ انشورنس کے دائرے میں شامل ہو چکے ہیں۔ 31 مارچ تک یہ شرح 100 فیصد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سوشل ڈویلپمنٹ میں یہ اقدام ایک انقلابی منصوبہ ہے جس سے لوگوں کے چہروں پر اطمینان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ لوگ فخر کے ساتھ نجی ہسپتالوں سے علاج کروا رہے ہیں۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے 400 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر رکھی ہے۔

حسان خاورکا کہنا تھا کہ یکم جنوری کے بعد سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا بہترین رسپانس مل رہا ہے۔ اب تک 1700 کروڑ کے کلیم آ چکے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے 83 ہزار سے زائد داخلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں اس سکیم کا اجرا ہونے کے بعد اب 2 کروڑ 20 لاکھ خاندان اس سسٹم کا حصہ بن چکے ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ محکمہ صحت نے پیلتھ سسٹم کی بہتری کیلئے بہت کام کیا ہے۔ محکمہ صحت نے مجموعی طور پر 593 ہسپتال پینلائز کئے ہیں جبکہ مزید 96 ہسپتالوں سے اس حوالے سے گفت و شنید جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے 138، فیصل آباد کے 90، راولپنڈی کے 56، سرگودھا کے 3، بہاولپور کے 99 اور ڈی جی خان کے 65 ہسپتال ان پینل ہو چکے ہیں جبکہ 134 سرکاری ہسپتال بھی اس دائرے میں شامل ہیں۔ انہی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ نجی سیکٹر نئے ہسپتال بنا رہا ہے جبکہ بیشتر ہسپتال نئی مشینری بھی خرید رہے ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ یہی چیز اپوزیشن کو چبھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سوچا بھی نہیں تھا کہ صحت کے شعبہ میں یوں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔ اسی لئے وہ حکومت کے خلاف ایک دوسرے کے دروازے پر جا جا کر مدد مانگ رہے ہیں۔

حسان خاورکا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور وہ کسی سیاسی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے عمران خان کی مخالفت کر رہی ہے۔ یہ ایسی باتوں سے اپنے کارنامے چھپانا چاہتی ہے لیکن انہیں اکائونٹس میں رقوم کی منتقلی کا حساب دینا ہوگا۔ اس کے بغیر یہ منی لانڈنگ کے کیس سے پیچھا نہیں چھڑوا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ سے بدترین انتقام لے رہی ہے۔ سندھ کی عوام ترقی کو ترس رہی ہے مگر پیپلز پارٹی انہیں ترقی کے سفر پر ساتھ لے کر چلنے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ دم توڑ رہا ہے۔ اپوزیشن صرف ڈگڈگی بجا رہی ہے ورنہ ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے لاہوریوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ملک انٹرنیشنل کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سیکورٹی ہر لحاظ سے ہماری ترجیح ہے۔ ایسے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں لیکن ہمیں انہیں برداشت کرنا ہے اور جوش و خروش کے ساتھ پی ایس ایل میں شرکت کرنی ہے۔

Leave a reply