fbpx

ان کیمرہ اجلاس سے کیا شہباز شریف مطمئن، صحافی کو بتادیا

پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس ، کیا شہباز شریف مطمئن

باغی ٹی وی: اسلام آباد، شہباز شریف نے پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس بارے صحافیوں‌کو بتاتے ہوئے کہاکہ اچھی بریفنگ ہوئی، جب ایک صحافی نے اس کی تفصیل کے بارے میں پوچھا تو شہباز شریف نے کہا کہ ان کیمرہ اجلاس کی تفصیل نہیں بتا سکتے،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بریفنگ جامع تھی، اور ہم اس سے مطمئن ہیں، بہت سےایشوزپربریفنگ دی گئی، موجودہ صورتحال میں بریفنگ اطمینان بخش ہے، جب صحافی نے پوچھاکہ اڈے نہ دینے کے سوال کے بارےمیں کیا کہیں‌گے تو شہباز شریف نے کہا کہ وہ توآپ کوپتہ ہے.

وزیراعظم آج اجلاس میں نہیں آئے، اس پر کیاکہیں گے،ایک صحافی نے شہبازشریف سے سوال پوچھا. شہباز شریف نے کہا کہ آج خارجہ پالیسی سے متعلق بریفنگ ہوئی،کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ ہوئی،داخلی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی،

ایک صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ آرمی چیف نے بھی سوالات کے جواب دیئے؟ اس کا اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ جی انہوں نے بھی جواب دیئے،