پارلیمانی سفارتکاری میں پاکستان کی تاریخی فتح، بھارت کو ہوئی رسوائی

0
22

پارلیمانی سفارتکاری میں پاکستان کی تاریخی فتح، بھارت کو ہوئی رسوائی……..

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پارلیمانی سفارتکاری کی تاریخی فتح،بھارتی چالیں ناکام ہو گئیں، ہندوستانی وفد کی بھرپور کوشش کے باوجودپاکستانی امیدوارکو فیصلہ کن فتح حاصل ہوئی،سینیٹررضاربانی انٹرپارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی  کے رکن منتخب ہو گئے،سینیٹررضاربانی کامقابلہ بھارتی امیدوارشسی تہورسےتھا ،

انٹرپارلیمانی یونین کااجلاس سربیاکےدارالحکومت بلغاریہ میں جاری ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اجلاس میں شریک ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹر رضا ربانی کو ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکبار دی ہے. اسپیکراسد قیصرعالمی پارلیمانی تنظیم آئی پی یوکی ایشیا پیسیفک گروپ کے چیئرمین ہیں.

اجلاس میں ایشیاپیسیفک ممالک نےآئی پی یوکی مجلس عاملہ کیلیے متفقہ نمایندہ منتخب کرناتھا، پاکستان کی پارلیمنٹ نےاس عہدے کیلیے سینیٹررضاربانی کونامزدکیا تھا،پاکستان نے گروپ میں خفیہ رائے دہی کامطالبہ کیا ،اپنی یقینی ہاردیکھتےہوئے بھارتی امیدوارنے اپنا نام واپس لینے کا اعلان کرکے شکست مان لی،بھارتی وفد کی جانب سے انتخابات موخرکروانے کی بھی کوشش کی گئی،

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

قبل ازیں پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان نےایک اور کامیابی بھی حاصل کی تھی،رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزاردولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینزتنظیم کی صدرمنتخب ہو گئی ہیں،بھارت کی مخالفت کے باوجود مخالف امیدوارکو14ووٹ سے شکست ہوئی،شاندانہ گلزار 48اورمخالف امیدوارتارہ رابرٹس نے34ووٹ حاصل کیے تھے

شاندانہ گلزار نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ اپنی کامیابی پاکستانی خواتین اورجمہوریت کےنام کرتی ہوں،اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے شاندانہ گلزارکو دولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینزتنظیم کی صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد دی.

اور بھارت مان گیا، اپنی غلطی کا کیا اعتراف، بھارتی فضائیہ کی دنیا میں ہوئی رسوائی

 

بھارت پھر ہوا رسوا، خلائی مشن چندریان ٹو بھی ناکام، آئی ایس آئی تو ناکامی کی ذمہ دار نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

Leave a reply