پارلیمنٹ اپنا احتساب خود کرے،نااہلی سے متعلق کیسز کیوں سنے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

0
29
islamabad hoghcourt

پارلیمنٹ اپنا احتساب خود کرے،نااہلی سے متعلق کیسز کیوں سنے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم قانونی نکتے پر معاونت طلب کر لی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت منتخب نمائندوں کی نااہلی سے متعلق کیسز کیوں سنے؟ وکلا معاونت کریں، درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، کیس میں مزید التوانہیں دیا جائے گا، فواد چودھری کے بھائی وکیل فیصل چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے وکیل نے فواد چودھری نااہلی کیس عدم پیروی پر خارج کرنے کی استدعا کی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ان کو آئندہ سماعت پر آنے دیں پھر دیکھتے ہیں، عدالتوں میں آنے کی بجائے سیاسی لیڈرشپ کو میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے یہ پارلیمنٹ کا معاملہ ہے یہاں پہلے ہی کیسز کا بوجھ ہے، دوسرے فورم بھی موجود ہیں پارلیمنٹ اپنا احتساب خود کرے عدالت کیسز کے میرٹس پر نہیں جائے گی پہلے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں اب عدالت ہمیشہ کے لیے ان پٹشنز کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے،آرٹیکل 199 کے تحت عدالت کو کیوں ان پٹشنز کو سننا چاہیے؟ ہم کوئی سپیرئیر تو نہیں یہ عوامی نمائندے ہیں ان کا خود احتسابی کا اپنا نظام ہونا چاہیے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی

چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج، پی ڈی ایم کے لئے بری خبر

کاش حکومتی پیشکش مان لی ہوتی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوتا،مولانا کا نواز اور زرداری کو فون

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ملتوی،ن لیگ مفاہمت چاہتی ہے یا منافقت، فیصل واوڈا

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

فواد چوھدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑے تھے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ کے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی تھے، فواد چوھدری دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیتے تھے

فواد چودھری مفتی پوپلزئی بن گئے، عیدالفطر کو متنازعہ بنا دیا

فواد چودھری کا مذہبی جماعتوں کیخلاف بیان، حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے کھری کھری سنا دیں

اہل سنت، بریلوی ، شیعہ سب پاکستان کے خلاف تھے ، فواد چوہدری

‏جب وزیرموصوف کا دادا انگریز کے کتے نہلا رہا تھا تو ہمارے آباؤ اجداد قیام پاکستان کی جدوجہد کررہے تھے۔ شاہ اویس نورانی

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

ایک سماعت پر اس کیس میں عدالت نے کہا تھا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنی چاہیے؟ مطمئن کریں،سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں میری عدالت نے ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی، ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کون سا انسان صادق اور امین ہو گا؟ ہم نے خواجہ آصف کو نااہل کیا سپریم کورٹ نے بحال کردیا،مثال ہمارے سامنے ہے،عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں

Leave a reply