اسلام آباد: پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے۔
باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ غیر رسمی، مختصر اور خوشگوار ملاقات پارلیمنٹ کی راہداری میں ہوگئی، بیرسٹر گوہر اور نے مصافحہ کیا اور قہقہے لگائے،پارلیمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے ہونا چاہیے۔
صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کےلیے بھی اکٹھے ہو، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹرینز کی روایات تھیں۔
غرہ پر اسرائیلی مظالم،مرکزی مسلم لیگ کا جمعہ کوملک گیر یوم احتجاج کا اعلان
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہیں ملیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے مسکراتے ہوئے صحافیوں سے مکالمہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں، ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہیے، نہ صرف دہشت گردی بلکہ ہر چیز پر ہونا چاہیے۔