پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو طلب

وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں دونوں ایوانوں سے رہ جانے والے بل منظور کیے جائیں گے۔مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم نے بھجوائی تھی، وزارت پارلیمانی امور کل اجلاس کا باضابطہ ایجنڈا جاری کرے گی، اجلاس جمعہ کو صبح دس بجے ہوگا۔واضح رہے کہ آج وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں- اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلزپارٹی کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا، پی پی کے مجبور کرنے پر وزیراعظم اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کی آمد کے بغیر اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تھا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، خورشید شاہ کی منتیں کرتے رہے کہ اجلاس شروع کرنے دیا جائے خورشید شاہ نے وزیرقانون کوجواب دیا کہ جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے، اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، جس پر اعظم نذیر تارڑ نے یقین دہانی کرائی وزیراعظم تین بجے تک ایوان میں پہنچ جائیں گے۔پی پی رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم پہنچیں گے تو ہی شریک ہوں گے، بعد ازاں شہباز شریف پارلیمنٹ پہنچے تو اس کے بعد ہی اجلاس شروع ہوا۔
پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ زندہ ہوگیا،عملے کی دوڑیں
ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف