پارلیمنٹ ہاؤس یا ذاتی مفادات کے تحفظ کا ڈیرہ.تجزیہ:شہزاد قریشی

دنیا کی نظریں امریکی الیکشن پر،دونوں امیدواروں کی پالیسی معیشت
0
120
qureshi

عام آدمی کی بہتری کیلئے آج تک کوئی قانون سازی نہ ہوئی
ملازمتیں ملی نہ مہنگائی کم ہوئی،جو آیا اپنی جنگ لڑتا رہا

وائٹ ہائوس کا مکین کون ہوگا؟ڈونالڈ ٹرمپ یا کیملا ہیرس، پوری دنیات کی نظریں امریکی انتخابات پر ہیں، جبکہ دونوں صدارتی امیدواروں کا امریکی عوام کیلئے موضوع معیشت ہے، دونوں امریکی صدارتی امیدوار اپنے معاشی پیغامات کو آگے بڑھا رہے ہیں تاہم ٹرمپ کی معاشی پالیسیاں امریکی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں،امریکی معیشت اور امریکی مفادات دونوں ہی اُمیدواروں کے لئے اہم ہیں،اسی کا نام جمہوریت اور جمہور کی خدمت ہے، دونوں امیدواروں کی تقریریں امریکی مفادات اور عوام کے مفادات کے لئے ہیں،

دوسری جانب دنیا کی توجہ بھی معیشت پر ہے، وطن عزیز کے نام نہاد سیاستدانوں کی پارلیمنٹ میں اگر تقریریں سنیں تو ذاتی مفادات سے شروع ہوکرذاتی مفادات کی قانون سازی پر ہی ختم ہوتی نظر آتی ہیں،عام آدمی کے مسائل اور ریاست کو درپیش مسائل کا ذکر دب کر رہ گیاہے، ایسی قانون سازی جس سے عام آدمی کو فوائد حاصل ہوں نظرہی نہیں آتی، کیاپارلیمنٹ ہائوس میں بیٹھے سیاستدانوں کو احساس ہے کہ ملکی معیشت ، وسائل ،صحت کی پالیسیاں ، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اقدامات پاکستان کی آنے والی نئی نسل کے لئے کوئی پالیسی،ریاست کو مستحکم بنانے کی پالیسی ،اگر ایسا نہیں تو پھر پارلیمنٹ ہائوس کیا اپنے مفادات کی جنگ لڑنے کی جگہ ہےیا عام آدمی اور ریاست کے مفادات کی بات کرنے کی جگہ ہے؟پارلیمنٹ کو سیاسی جماعتوں کے قائدین کی خوشامد، ذاتی مفادات، پروٹوکول ، اختیارات اور صرف اقتدار کی جنگ لڑنے کی جگہ بنا دیا گیاہے، کیا پارلیمنٹ میں قوم کے لئے کوئی قانون سازی کی گئی ہے؟ کوئی ایسا قانون جو ہماری اجتماعی اقدار کی عکاسی کرتا ہو ؟ کیا یہ جگہ ملازمتوں میں توسیع دینے کے لئے ہے ؟ یا پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کی جگہ ہے ؟پھر اپنی ناکام سیاست ناکام جمہوریت کا ملبہ پاک فوج پر جو سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے پر ڈالنے کا کیا جواز ؟ کیا پارلیمنٹ میں آئی پی پیز کے ہاتھوں ،بجلی کے بلوں تلے دبے عوا م کے حق میں کوئی آواز اٹھے گی ؟ ملاوٹ ،منافع خوری ، مل مافیا اور لینڈ مافیا کے خلاف کوئی آوازاٹھے گی ؟اگر ان کا جواب نفی میں ہے تو پھر اس کو سلطانی جمہور کہا جائے یا سلطانی مجبور ،میرا سوال یہی رہے گا ریاست کے ذمہ داران نے آج تک عام آدمی کیلئے کیا کام کیا،جو آیا اپنے مفادات کا تحفظ کرتا رہا ور چلتا بنا

Leave a reply