باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر ،صدارتی محل کے قریب کار بم دھماکے میں متقدد ہلاکتیں ہوئی ہیں
صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب کاربم دھماکا ہوا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز صومالی پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر موغا دیشو میں ایک صدارتی محل کے قریب کار بم دھماکا ہوا ہے،دھماکے کے نیتجے میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے کےبعد فائرنگ بھی سنی گئی،
خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری کار پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر صدارتی محل کے قریب آئی تو پولیس نے مشکوک سمجھ کر فائرنگ کی جس کے بعد کار دھماکے سے اڑ گئی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے
آٹھ گاڑیوں اور رکشہ بھی دھماکے سے نقصان پہنچا ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے
PHOTOS: Twisted remains of vehicles and rickshaws damaged in the VBIED attack. The checkpoint at Sayidka junction is strategic, it links the city to a secure compound housing the federal parliament, presidential palace and other important government agencies. pic.twitter.com/ZkYZb55JmI
— Abdulaziz Billow Ali (@AbdulBillowAli) February 13, 2021
ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
حالیہ ہفتوں میں صومالی دارالحکومت میں یہ دوسرا بڑا دھماکہ تھا۔31 جنوری کوایک ہوٹل میں پانچ افراد کے ساتھ ساتھ چار حملہ آور بھی مارے گئے۔ 10 دیگر شہری زخمی ہوئے اور صومالی سیکیورٹی فورسز نے آٹھ گھنٹوں تک عسکریت پسندوں سے لڑائی کے بعد اس کا خاتمہ کیا۔
الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری اس کے منھ چینل چینل ، اندلس ریڈیو کے ذریعہ نشر کردہ ایک بیان کے ذریعے قبول کی ہے۔ سی این این آزادانہ طور پر اس دعوے کی تصدیق کرنے سے قاصر رہا ہے۔