پارلیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹل میں کام کرنیوالے ملازمین کی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹل میں کام کرنیوالے ملازمین کی رپورٹ طلب
اسلام آباد(عماد احمد)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوس اینڈ لائبریری نے پارلیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹل میں کام کرنے والے اڑھائی سو کے قریب سی ڈی اے ملازمین کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ لاجزمیں تعمیراتی کاموں پر آنے والے اخراجات اور سی ڈی اے کے ملازمین کو ادا ہونے والی تنخواہوں کی تفصیلات بھی مانگ لی،
رکن کمیٹی عالیہ کامران نے سابق ڈائیریکٹر پارلیمنٹ لاجز سی ڈی اے معشوق علی کی جانب سے قومی اسمبلی کے ایک افسر پر پیسے مانگنے کے الزامات لگائے جانے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوس اینڈ لائبریری کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی صدارت میں ہوا، ڈپٹی اسپیکر نے کمیٹی کی تمام کاروائی قومی زبان اردو میں کرنے کی ہدایت کی اور سی ڈی اے کو بھی رپورٹس اردو میں پیش کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹل میں سی ڈی اے کے سٹاف کا معاملہ زیر بحث آیا ، عالیہ کامران نے کہا کہ ٹیکنیکل اسٹاف کم ہے، نان ٹیکنیکل اسٹاف کو کم کیا جائے، عالیہ کامران نے استفسار کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں تعمیراتی کاموں پر کتنا فنڈ استعمال ہو چکا ہے؟ جس پر ڈپٹی اسپیکر نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ بلڈنگ پر کتنا خرچ ہوا ہے اور کتنا ملازمین کی تنخواہوں پر اور فرنیچر پر خرچ ہوا ہے اس کی تفصیلات دیں،
ایک رکن کمیٹی نے کہا کہ ایم این اے ہاسٹل میں اسٹاف کی تعداد 104ہے،رکن کمیٹی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ لاجز میں 142سی ڈی اے کے ملازم کس کام کے لئے ہیں اور 104ایم این اے ہاسٹل میں ہیں،
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اڑھائی سو بندے کرتے کیا ہیں اور کتنے کام کرتے ہیں؟ اس کی رپورٹ دیں ، رکن کمیٹی عالیہ کامران نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کیوں ختم کیا گیا، بائیو میٹرک دوبارہ شروع کیاجائے، رکن کمیٹی عالیہ کامران نے سابق ڈائیریکٹر پارلیمنٹ لاجز سی ڈی اے معشوق علی کی جانب سے قومی اسمبلی کے ایک افسر پر پیسے مانگنے کے الزامات کا معاملہ اٹھاتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ عالیہ کامران نے کہا کہ معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے، اور یہ معاملہ ڈسکس بھی ہونا چاہیے، رکن کمیٹی مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔
یونیورسٹی میں گینگ ریپ ، اطلاع کے باوجود انتطامیہ معاملہ دبا گئی، ویڈیو وائرل
سلام آباد کی بڑی یونیورسٹی میں طالب علم سے اجتماعی زیادتی: طالب علم نے مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیا
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا
لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت
خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل
اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف