پارلیمنٹ جو قانون بنائے گی الیکشن کمیشن اس کا پابند ہے.بابر اعوان

0
98

سیینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پارلیمانی امور کے بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کےای وی ایم پراعتراضات کا جواب دے گی۔ حکومت کو مؤقف پیش کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف، شفاف اورغیرجانبدارالیکشن کرانا ہے۔ الیکشن کمیشن پارٹی بازی میں نہ رہتے ہوئے قانون کے مطابق الیکشن کرائے گا۔پارلیمنٹ جو قانون بنائے گی الیکشن کمیشن اس کا پابند ہے۔ کوئی ادارہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے حق پر اعتراضات نہیں لگاسکتا۔ الیکشن کمیشن بتائے الیکٹرونک مشین سے کیسے سیکریسی نہیں رہےگی ؟ووٹنگ میں الیکٹرانک اور مینول دونوں سامنے ہوں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ جب تک تمام گنتی مکمل نہیں ہو گی کوئی ریکارڑ لے کر نہیں نکل سکتا۔ای وی ایم میں ایک نظام ہے ، جس سے ووٹر کی تصدیق کا پیپرآڈٹ ہے ۔سب کو سامنے گنتی ملے گی ، کوئی ٹیمپر نہیں کر سکتا ۔

الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں ، اعظم سواتی کے بیان پر الیکشن کمیشن حکام نے واک آوٹ کر دیاسینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ ایک نئی رکن کی کمیٹی میں شمولیت کا سیاسی پہلو ہے،چیئرمین کمیٹی کی حیثیت سے اتفاق رائے کو بچانے کی کوشش کی بری روایت کے جواب میں دوسری بری روایت نہ قائم کی جائے،

سینیٹر اعظم سواتی نے اجلاس میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ جہنم میں جائیں ،ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ،الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن نہیں الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے،علی محمد خان کی الیکشن کمیشن حکام کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ حکومتی وزرا نے گزشتہ روزبھی اجلاس میں بدتمیزی کی،آج الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے،ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے،حکومتی وزرا کے رویے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے،اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے علی محمد خان سے اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی الیکشن کمیشن کا وفد قائمہ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر پارلیمنٹ ہاوس سے روانہ ہو گیا

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حکام کی ناراضی سخت ہے،وہ واپس نہیں آ رہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں؟کیا الیکشن کمیشن نے ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے پیسے لیے ہیں ؟مصطفٰی نواز کھوکھر اور اعظم سواتی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں نے درست بات کی ہے ،

Leave a reply