مزید دیکھیں

مقبول

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے حال ہی...

کراچی میں ہوٹل سے خاتون کی برہنہ لاش برآمد،قاتل شوہر فرار

نجی ہوٹل سے خاتون کی برہنہ لاش برآمد ہوئی،...

اراکین قومی اسمبلی کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے...

پیرمحل : تھانہ اروتی کی طرف سے مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ۔ گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری

پیرمحل باغی ٹی وی(وقاص شریف نامہ نگار) تھانہ اروتی کی طرف سے مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ۔ گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ۔
تفصیلات کے مطابق: تھانہ اروتی ان دنوں بہت زیادہ چست اور متحرک ہو گیا ہے ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اروتی پولیس نے مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی باضابطہ تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں تھانہ اروتی نے سندھیلیانوالی شہر کے متعدد گھروں کی جامع تلاشی لی ۔ تھانہ اروتی کو لیڈیز پولیس کی مدد بھی حاصل تھی ۔ تلاشی اور پوچھ گچھ کے دوران متعدد مشکوک لوگوں کی شناخت پریڈ کی گئی ان میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جن پر منشیات بیچنے کی اطلاعات پولیس کے پاس تھیں ۔ مشکوک افراد اور ان کے گھروں کی تلاشی کا یہ سلسلہ جاری ہے اور اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ علاقہ بھر سے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کا قلعہ قمع کیا جاسکے ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد چوری، ڈکیتی ، ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کے جرائم میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ اروتی کو ان کارروائیوں کے نتیجے میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن کا کریڈٹ ایس ایچ او جیون خان اور ان کی مستعد ٹیم کو جاتا ہے

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں