پیرول اینڈ پیروگیشن کے رویے سے تنگ قیدیوں‌ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے امید لگا لی ، خدارا ہمارے حال پر رحم کریں‌
باغی ٹی وی :جیل میں‌ قیدی پنجاب پیرول اینڈ پیروگیشن کے رویے سے انتہائی تنگ ہیں‌. اطلاعات کے مطابق پنجاب پیرول اینڈ پیروگیشن آفس والوں نے 700 قیدیوں کا پیرول روکا ہوا ہے .

ان قیدیوں کو قید کاٹنےہوئے سولہ سے اٹھارہ سال ہوچکے ہیں . اور آفس والے آئے روز کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ان کو ٹال دیتے ہیں‌.

ان میں سے کوئی قیدی ایسے ہیں‌ جن کے ساتھ چھ سات سال سے یہی تاخیری حربہ استعمال کیا جارہا ہے . ان میں سے کئی ایسے قیدی ہیں‌جو قید کاٹ کر چلے گئے ہیں‌اور ان کا پےرول نہ ہو سکا . کہتے ہیں‌ کہ اگلے ہفتے کمیٹی بیٹھے گی لیکن ہفتہ آ جا تا ہے ہوتا کچھ نہیں‌ ہے .

اب جبکہ وزیر اعلیٰ‌نے اعلان کیا ہے کہ پانچ سو قیدی رہا کر رہے ہیں.لیکن کچھ نہ ہوا . قیدی کب سے انتظار میں ہیں کہ ہم آزاد ہوں‌.

حکومت کا اگر کوئی کام ہوتا ہے تو وہ رات و رات ہی پورا ہو جاتا ہے لیکن ان غریبوں کی کوئی شنوائی نہیں‌ہے . قیدیوں نے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سمیت دیگر ارباب اختیار سے اپیل کردی ہے کہ وہ ان کے حال پر رحم کریں‌ اور انہیں‌رہا ئی دلوائیں .

Shares: