پارٹی فنڈنگ۔ فوزیہ قصوری نےعمران خان کو آئینہ دکھا دیا

0
25

لاہور:فارن فنڈنگ کا معاملہ مزید پچیدہ ہوتا جارہا ہے اور نئے سے نئے الزامات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے ، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے فارن فنڈنگ پر پی ٹی آئی کے مؤقف سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اکاؤنٹس عمران خان کے نام پر کھلے ہیں، ان کے نام سے پیسے ڈپازٹ ہورہے ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ عمران خان کو نہیں پتا؟ پہلی بات خان صاحب بہت غلط بیانی کرتے ہیں۔

فوزیہ قصوری کا کہنا تھا ہوسکتا ہے کہ میرے اس بیان کو لوگ جھوٹا بھی کہہ سکتے ہیں لیکن میں خان صاحب کے ساتھ کئی عرصے کام کرچکی ہوں لہٰذا ان کی عزت کرتی ہوں مگر عمران خان کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے کیوں کہ ایک حد تک جھوٹ چلتا ہے اس کے بعد اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ سب واضح ہوجاتا ہے۔فوزیہ قصوری نے کہا کہ عمران خان کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا

باپ وائس چیئرمین، بیٹا ایم پی اے، بیٹی ایم این اے کی امیدوار،پی ٹی آئی سے موروثیت ختم

فوزیہ قصوری کا کہنا تھا اس وقت جب فنڈ ریزنگ ہورہی تھی تو اس وقت پارٹی کے اکاونٹس میں اندھا دھند پیسا آرہا تھا اور ایسے ایسے لوگوں سے آیا جن کو ہم جانتے بھی نہیں تھے لیکن خان صاحب جانتے تھے، عمران خان کی ابراج گروپ اور عارف نقوی کے ساتھ ڈیلنگ تھی اور اب یہ کہہ دینا کہ وہ کیوں کہ مسلمان ہے اس لیے اس کے خلاف ایسا سازش کی جارہی ہے یہ ایک بیوقوفانہ بات ہے۔

فوزیہ قصوری نے انکشاف کیا کہ پہلی دفعہ ابراج گروپ اور عارف نقوی کے خلاف جو تحقیقات شروع ہوئیں وہ یو اے ای سے شروع ہوئیں، عارف نقوی نے 300 ملین ڈالرز کے چیک لکھے تھے جو باؤنس ہوگئے تھے،فوزیہ قصوری نے مزید کہا کہ عارف نقوی نے امپیکٹ انویسمنٹ کے نام سے لوگوں سے پیسے بٹورے جسے انہوں نے لگژری سفر، لندن میں جائیداد خریدنے اور اپنے دوستوں کو عطیہ کرنے میں خرچ کیے، ان دوستوں میں عمران خان سمیت دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت مقرر کردی

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھاکہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی۔

Leave a reply