fbpx

پارٹی گرل دینانیر کا ماہرہ خان کی ویڈیو پر رد عمل

سوشل میڈیا انفلوئنز دینانیر مبین نے سپورٹ کرنے اور ‘پاوری ہو رہی ہے’ پر ویڈیو بنانے پر اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

باغی ٹی وی :چند روز قبل پاکستانی لڑکی دنانیر مبین نے چند سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ منفرد اسٹائل میں اردو بولتے ہوئے کہہ رہی تھیں ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے۔‘

دینانیر مبین کا یہ انداز لوگوں کو اتنا زیادہ پسند آیا کہ عام لوگوں ،کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے سینکڑوں مزاحیہ ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی دنانیر مبین کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے بھارتی اداکار بھی ’پاکستانی پارٹی‘ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں-

جبکہ حال ہی میں پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ‌خان نے پارٹی ہو رہی ہے پر دلچسپ انداز میں ویڈیو بنا کر کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہیں یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے پر چند دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے –

ماہرہ خان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو کو ساتھی اداکاراؤں سمیت مداحوں کی جانب سے بے حد انجوائے کیا گیا-

تاہم دینا نیر نے بھی ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا پے-

دینا نیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ماہرہ کی ‘پاوری ہو رہی ہے’ ویڈیو کو شیئر کیا اور ساتھ انہیں "کوئین” یعنی ملکہ کا لقب دیا۔

انہوں نے ماہرہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ماہرہ آپ ہیرو ہیں-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.