مزید دیکھیں

مقبول

ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے،نعیمہ بٹ

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ نے...

لاہور،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس...

پہلگام ڈرامہ کے بعد بھارت میں کشمیری طلبا کو ہراساں کیا جانے لگا

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی...

شوہر کے بھتیجے سے”عشق”بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

دہلی پولیس نے اتر پردیش کے دیوریا میں ملنے...

پارٹی عہدہ، مریم نواز نے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تحریری جواب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں مریم نواز کے پارٹی عہدے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی، مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر ظفراللہ بطور وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل حسن مان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،دوران سماعت مریم نواز نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کر ا دیا ،

مریم نواز نے جواب میں کہا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی ممانعت نہیں ہے، ایسی کوئی شرط نہیں کہ سزایافتہ پارٹی کا عہدیدار نہیں ہوسکتا،آمریت میں عوامی نمایندوں کوانتخاب سے روکنے کیلیے ایسےقوانین ہوتے تھے ،سیاسی جماعتوں کےآرڈر 2002 میں شق تھی سزایافتہ پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا،پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ2017 میں اس شق کو ختم کردیا تھا، مریم نواز کے خلاف پی ٹی آئی کی رکن ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کررکھی ہے .الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی

مریم نواز کی مکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرمسلم لیگ ن کے وکلاء بیرسٹر ظفر اللہ اور جہانگیرجدون نے الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدر ماننے سے انکار کر دیا تھا اور کہا کہ مریم نواز اگر نائب صدر ہیں تو تحریک انصاف نوٹیفکیشن دے .مریم نواز کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کاپی بھی مانگ لی ، تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ تقرری(ن) لیگ نے کی،نوٹیفکیشن ہم سے مانگ رہے ہیں،وکیل مریم نوازنے کہا کہ جس نے تقرری چیلنج کی اس کے پاس نوٹیفکیشن بھی ہوناچاہئے،پٹیشن کی کاپی ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت 25 جون تک ملتوی کرتے ہوئے مریم نواز سے تحریری جواب طلب کیا تھا

نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بنانے کو تیار ہوں، مریم نواز

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan