پروین رحمان قتل کیس ،سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

0
23

سپریم کورٹ میں سوشل ورکر پروین رحمان قتل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، عمران خان کی مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سوشل ورکر پروین رحمان قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وکیل نے کہا کہ پانچ ملزمان کے خلاف درخواست ہے، ٹرائل مکمل ہو چکا ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جو جے آئی ٹی بنائی تھی وہ انکوائری کر رہی ہے، پروین رحمان کی بہن نے عدالت میں کہا کہ میں عدالت کی مشکور ہوں، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالتیں ہمیشہ انصاف پر مبنی فیصلے کرتی ہیں، پروین رحمان قتل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک اور ریفرنس بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ اورنگی پائیلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 2013 میں کراچی کے علاقے منگھوپیر میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا، جب وہ دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہی تھیں۔ پروین رحمان قتل کیس میں کئی اہم گرفتاریاں کی گئیں جن میں عوامی نیشنل پارٹی کے ورکر رحیم سواتی اور ان کے کزن ایاز سواتی کی گرفتاریاں شامل ہیں۔ پروین رحمان قتل کیس میں پانچ ملزمان گرفتار ہیں۔

Leave a reply