سابق ایم پی اے پروین سکندر کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟ حقائق سامنے آ گئے
سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے، قاتل پروین سکندرگل کا سابق ملازم ہے اور ملزم نے پیسوں کے لالچ میں سابق ایم پی اے کو قتل کیا،
واضح رہے کہ رواں ماہ 5 ستمبر کو مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر گل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا، مقتولہ ماضی میں پنجاب اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں، سابق ایم پی اے پروین سکندر 60 سال کی تھیں اور وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے گلے پر رسی کے نشانات ہیں،