سنا ہے پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر گورنرشپ مانگ رہے ہیں،زاہد خان

اسلام آباد سے جاری بیان میں زاہد خان نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے لیے لین دین ہو رہی ہے، اگلا گورنر سودا کرکے آئے گا۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گورنرشپ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر گورنرشپ مانگ رہے ہیں، وہ کہیں گے مجھے آپ نے برباد کیا ہے تو ایڈجسٹ بھی کریں۔اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ گورنر کے پاس اختیارات کیا ہوتے ہیں، وہ تو ایک ڈاک خانہ ہوتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں میں کوئی حکومت ہے اور نہ ہی مرکز میں حکومت ہے، ملک اس وقت مشکلات میں ہے۔زاہد خان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی حکومت بھی کامیاب نہیں ہے، موجودہ اپوزیشن کا ایک کام ہے کہ انھوں نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی نے اپنا بغل بچہ رکھا ہوا ہے، جس نے سودا کرنا ہے، پارلیمنٹ کی اس وقت کوئی وقعت نہیں رہی، یہاں لوگ جمہوریت سے تنگ آچکے ہیں۔

Comments are closed.