اینٹی کرپشن پنجاب کا چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

0
54
parvez elahi

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے ضمانتی دستاویزات وصول ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی: اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے وکلا کی جانب سے اینٹی کرپشن میں عدالت کی جانب سے ملنے والی ضمانت کے کاغذات جمع کرادیے گئے ہیں جس کی اینٹی کرپشن حکام نے تصدیق کرلی جس کے مطابق عدالت نے پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک عبوری ضمانت دی ہے۔ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاغذات موصول ہونے تک پی ٹی آئی کے صدر کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا …

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں انویسٹی گیشن قانون کے مطابق جاری رہے گی سابق وزیر اعلی پنجاب کے گھر سے گرفتار ہونیوالے افراد پولیس کی حراست میں ہیں، حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم پر پیٹرول بم پھینکنے اور پتھراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پولیس آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیادرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ ضمانت کے باوجود ظہور الٰہی کے گھر پر آپریشن کیا گیا اور ہراساں کیا گیا۔

پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے

درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری پرویز الہیٰ کی حفاظتی ضمانت کی معیاد مکمل ہونے تک ان کی گرفتاری روکنے، ظہور الہیٰ روڈ کلئیر کرنے اور پولیس کو ہٹنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی-

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پولیس کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر دھاوے اور چادر چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ کارروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے، تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

عمران خان کی تین مئی تک عبوری ضمانت منظور

جبکہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر غیرقانونی حملے پر تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔

Leave a reply