پرویزالہیٰ کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد تبادلے شروع

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ بننے کے بعد تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد افسران کے تقرر و تبادلے کا سلسلہ جاری ہے ،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن رانا عبدالجبار کو پنجاب سے ریلیو کردیا گیا ہے دونوں پولیس افسران کو آئی بی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل کو بھی پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بلال صدیق کمیانہ اور ڈی پی او جھنگ پر پی ٹی آئی نے الیکشن میں تحفظات کا اظہار کیا تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھی عثمان بزدار کے خلاف کارروائی پر تبدیل کیا گیا ہے

دوسری جانب سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی پرنسپل سیکریٹری ٹو سی ایم پنجاب تعینات کر دیئے گئے ہیں اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نبیل اعوان گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری تعینات کر دیئے گئے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رات چودھری پرویز الہیٰ نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے، پی ٹی آئی قیادت اسپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کر رہی ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نام زیر غور ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے محمود الرشید اور زین قریشی کے نام بھی زیر غور ہیں زین قریشی کا نام ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے زیرغورہے، پنجاب کابینہ کیلئے بھی پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت جاری ہے عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل رہنماؤں کو دوبارہ شامل کرنے کا امکان ہے عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل وزرا اپنے اپنے محکموں کو ہی دیکھیں گے وزیرداخلہ پنجاب کیلئے بھی مختلف نام زیر غورہیں شہباز گل کو اسپیشل اسسٹنٹ داخلہ ٹو وزیراعلیٰ لگائے جانے پر غورکیا جا رہا ہے محکمہ داخلہ پنجاب کیلئے راجہ یاسر ہمایوں ،فیاض الحسن چوہان، اسلم اقبال کے نام پر غور کیا جا رہا ہے وزیر صحت کے لیے یاسمین راشد ،سبطین خان سینئر وزیر کے مضبوط امیدوار ہیں پنجاب کابینہ میں ق لیگ کے حافظ عمار یاسر اورمحمد رضوان شامل ہوگے مشاورت کے بعد چیئرمین عمران خان سے منظوری لی جائے گی

 حکومتی اتحاد کی فوری فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست مسترد

 فل کورٹ مستر کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کےاس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں.حکمران اتحاد 

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

مریم نواز کی حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

پرویز الہٰی کے وکیل نے نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنانے کی استدعا کردی

Leave a reply