پرویز الہی کی عمران خان کو وزارت اعلی سے مستعفٰی ہونے کی دھمکی

لاہور: زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی ۔

باغی ٹی وی : پنجاب میں ایک نیا بحران آنے کو تیار۔بے اختیار پنجاب حکومت کے وزیراعلی نے استعفے کی دھمکی دے دی۔ عمران خان پرویز الہی کا منہ دیکھتے رہے عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

پرویز الہی نے عمران خان کو استعفے کی دھمکی دے دی۔ ایک روز میں دو بار پرویز الہی عمران خان سے ملاقات کے لئے زمان پارک گئے تا ہم ملاقاتوں کا کوئی حتمی نتیجہ نہ نکل سکا جس کے بعد پرویز الہی نے عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عہدے سے استعفئ دے دینا ہے

زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے اگلے مرحلے اور وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے گفتگو کی گئی-

سی سی پی او لاہورنے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات چوہدری پرویز الہٰی نے چئیر مین پی ٹی آئی کو کہا کہ فوجی افسران کے نام ایف آئی آر میں شامل کروائے تو وزارت اعلیٰ سے استعفی دے دوں گا پرویز الہی کی اس بات پر تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہی کا منہ دیکھتے رہ گئے ۔

زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں مونس الہی اورحسین الٰہی بھی شریک ہوئے۔جبکہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے فواد چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس وکیل حسان نیازی اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب چوہدری پرویزالہٰی کے صاحبزادے اور ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں عمران خان پرقاتلانہ حملے کی اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج کرنے سے روکا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان پر مبینہ حملے کو تین روز گزر چکے ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ سپریم کورٹ نے آج 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے مقدمہ درج کرنے سے روکا ہے-

پی ٹی آئی احتجاج، راستہ نہ ملنے پر شہری کی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش

Comments are closed.