پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

0
102

پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی کاموں کی طرف جانا سکھایا

رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں کل وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو نے جارہا تھا،آپ اپنی مرضی سے عوام پر فیصلے نہیں ٹھونس سکتے،3 تاریخ کو الیکشن ہوتا تو کون سی قیامت آجاتی پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آئی کی فوٹیج ہم نے حاصل کی ہے،ہم آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہتے ہیں،جو اس میں ملوث ہوگا ان کیخلاف کارروائی ہوگی ملک میں غربت ،مہنگائی اور بےروزگاری ہے،ماضی میں ہم نے تمام نتائج کو تسلیم کیا،پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی میں اپنے غنڈے لے کر آئے تھے ،پرویز الہٰی نے مجھ پر حملہ کرنے کا الزام لگایا،تحریک انصاف نے عوام میں بدتمیزی کا کلچر دیا

رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج سب کے سامنے رکھیں گے، عدالت نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو حکم دیا تھا کہ قائد ایوان کا انتخاب ہر حال میں کروانا ہے یہ کہتے ہیں ان کو اقتدار کی خواہش نہیں ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں قانون کی دھجیاں بکھیر دیں

ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والا واقعہ جمہوریت کیلئے سیاہ ترین دن تھا،اپنے نمبرگیم مکمل نہ ہونے پر اسمبلی اجلاس بار بار تاخیر کا شکار کیا،گجرات سے ذاتی گارڈز کو بلوایا گیا ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کرنے والوں کا تعلق راولپنڈی اور لاہور سے ہے ،ان لوگوں نے الیکشن روکنے کی کوشش کی جب ڈپٹی اسپیکر پر حملہ کیا ہم آگے نہیں گئے ہم صبح سے پرامن رہے،ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کیا،15دن سے صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے ہے،پرویز الہٰی سے درخواست ہے اب بس کر دے،پرویز الہٰی نے پنجاب کا وقار خاک میں ملا دیا آج تقریب حلف برداری 8بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی، اطلاعات ہے گورنر حلف نہیں لینا چاہتے ،گورنر کو بنانا چاہتے آپ کی آئینی ذمہ داری ہے،15دن سے صوبہ وزیراعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں

تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

Leave a reply