پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا. قمر زمان کائرہ

0
34

پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا. قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پرویز الٰہی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا کیونکہ اب آپ کی مدد کو کوئی نہیں آتا.  ورکرزکنونشن سےخطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب آپ کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، یہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی چاہتے ہیں دونوں مخالف دھڑوں میں اپنی جگہ بنائے رکھیں، ایسا ممکن نہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت اداروں پر حملہ آور ہیں، ان کو 4 چھرے لگے اور وہ ابھی تک اپنے گھر سے نہیں نکل رہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، ہم اس پر عمل نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا. علاوہ ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ جانے کیلئے ہماری پٹیشن تیار ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کی تحریک کی سمری کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا، حقیقت میں تو چیف سیکرٹری نے تمام معاملے کو التوا میں ڈالا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی آڈیوز پر کچھ نہیں کہنا چاہتے مگر انہیں ان پر افسوس ہے۔

Leave a reply