
لاہور: سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی: محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی کو لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کر دیا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے سمعت کی، اور اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی-
پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے اعتراض کیا کہ پراسیکیوٹر دلائل نہیں دے سکتے، ان کے پاس اتھارٹی لیٹر نہیں ہے۔ کل انہوں نے ہی یہ فیصلہ چیلنج کردینا ہے جبکہ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ پہلے والے بیل آرڈر میں بھی میرے دستخط موجود ہیں میں عدالت میں انڈرٹیکنگ دینے کو تیار ہوں کہ ان کیسز میں پیش ہونے کے لیے میرا آرڈر ہوا ہے۔
بعد ازاں چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس ابھی نہیں کرنی، آج کی مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں دونوں بھائیوں نے آئی ایم ایف سے غلط شرائط پر قرضے لیےچیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید بے روز گاری ہونے جارہی ہے اس ملک کو بہتر کرنا ہوگا لوگ خودکشیوں پر اتر آئے ہیں،نگراں حکومت کے پیچھے نواز شریف اور شہباز شریف فارمولا ہے افغانستان جیسا ملک ہم سے آگے جارہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پیٹرول کی یہ قیمت نہیں تھی ۔
گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکرٹری لگایا، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا،پرویز الہٰی نے مالی فائدے کے لیے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکرٹری لگایا۔
پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پرویز الٰہی نے اُس وقت کے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو اپنا پرنسپل سیکرٹری بنایا تھا۔ تاہم دوسری جانب چوہدری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا، پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کو سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔