باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سابق صوبائی وزیر حسنین دریشک کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی نے میرے متعلق بے بنیاد باتیں کیں،
میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 20سے زائد وزراموجود تھے کسی سے بھی پوچھ لیں، پرویز الہٰی کا طریقہ درست نہیں تھا،اپنے فیصلے پر قائم ہوں،کابینہ سے استعفی ٰذاتی وجوہات پر دیا کسی کے کہنے پر نہیں مجھے اپنے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں، دلی طور پر مطمئن ہوں،
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کے مستعفی ہونیوالے وزیرحسنین بہادر دریشک کے بارے میں کہا تھا کہ پنجاب کے حسنین بہادر دریشک کو جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کیخلاف بولنے پر کابینہ اجلاس سے نکالا گیا میں پہلے دن سے کابینہ کوکہہ دیا کہ کوئی بندہ جنرل(ر) باجوہ کیخلاف بات نہیں کرے گا دریشک نے کابینہ اجلاس میں جنرل ر باجوہ کیخلاف بک بک شروع کردی میں نے روکنے کی کوشش کی تو پھر بھی وہ بولتارہا جس پر میں نے اسے کہا’’ گیٹ آؤٹ ‘‘اور اسے باہر نکال دیا
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد