پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے پیپلزپارٹی ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ روز بروز بدلتی سیاسی صورتحال پر مکمل نظر ہے،پاکستان کا سیاسی ماحول اس وقت خوب گرم ہے سیاسی ماحول گرم ہونے کی وجہ سے مارچ کا مہینہ گرم ہو گیا ، قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات ہوئی ہے، میاں جلیل شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا، میاں جلیل شرقپوری نے حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ اداکیا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی میرے دست و بازو ہیں۔منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے۔ اپوزیشن کی جا نب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش بری طرح ناکام رہی۔پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔کرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔۔میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت اور … پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں