سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ملتوی

0
46

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیس میں وکیل کے لئے مہلت دے دی

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

احتساب کا عمل رکوانے کے لئے عید کے بعد پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے خوفناک کھیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرہ صفدر نے کیس کی سماعت کی. دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سرکاری وکیل مقرر کیا ہے جس پر وزارت قانون کے حکام نے جواب دیا کہ ہم نے وکلاء کا پینل بنا کر ان سے رابطہ کیا تھا لیکن ان میں سے تین نے انکار کر دیا، ایک وکیل نے 11 ملین فیس مانگی ہے، جس کی منظوری نہیں دی گئی.

پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

وزارت قانون کے حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں نیا پینل تجویز کرنے کے لئے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے پوچھا کہ کتنا وقت درکار ہے، وزارت قانون کے حکام نے کہا کہ عید کے بعد کا وقت دے دیں ، عدالت نے 22 اگست تک کے لئے سماعت ملتوی کر دی.

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.

پرویز مشرف پاکستان کیوں نہیں آ سکتے، وکیل نے عدالت کو بتا دیا

Leave a reply