پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

0
31

عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی 8 اکتوبرسےروزانہ سماعت کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہا کہ سنگین غداری کیس کی آیندہ سماعت پر تمام زیرالتوا درخواستوں سمیت حتمی دلائل ہونگے ،عدالت نے حکم دیا کہ پرویزمشرف کےسرکاری وکیل تمام ممکنہ سوالات پرتیاری کرکے آئیں آیندہ کوئی التوانہیں ملےگا ،التوا مانگنے کی صورت میں بھاری جرمانہ ہوگا جو رضا بشیر کو اپنی جیب سےاداکرناہوگا،پرویزمشرف کیلیے مقررکیے گئے سرکاری وکیل تیاری کرکے نہیں آئے،پرویز مشرف کے وکیل کو تیاری کیلیے ایک ماہ سے زائد کا وقت دیا گیا،

پرویز مشرف کے سرکاری وکیل کا پہلی سماعت پر ہی کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ

عدالت نے کہا کہ بدقسمتی تویہ ہےکہ فاضل وکیل ان 2 درخواستوں پردلائل دیناچاہتےتھےجوعدالت میں ہیں ہی نہیں ، پرویز مشرف کے سرکاری وکیل نے زبانی کہا کہ 265 کے کی ایک درخواست ہے بریت کی،عدالت نے نشاندہی کی ایسی درخواست  پہلے ہی زیرالتواہےلہذا درخواست کی ضرورت نہیں،استغاثہ کے وکیل نے کہاکہ عدالت روزانہ کی بنیادپرکیس کی سماعت کرے،پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس 6سال سےزیرالتواہے،

پرویز مشرف پاکستان کیوں نہیں آ سکتے، وکیل نے عدالت کو بتا دیا

 

 

پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

Leave a reply