پسند کی شادی کے اصرار پر باپ نے مبینہ طور پر بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بڑی عمر کے آدمی سے شادی کے انکار اور پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا-
بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے
معمار پولیس کے مطابق اہل محلہ نے بتایا کہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی تاہم بھائی اور باپ نے مخالفت کردی تھی۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ بھائی نے بہن پر تشدد کیا اور اسکے ہی ڈوپٹے سے گلہ دبایا اور پھر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم باپ شامیر اور بیٹا بہاالدین نے افغان بستی کے قبرستان میں مقتولہ کو دفن کیا۔
میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی کے اندھے قتل میں ملوث سفاک باپ گرفتار
دوسری جانب ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقتولہ مدینہ کسی اور کو پسند کرتی تھی تاہم زبردستی اسکی منگنی کسی دوسرے فرد سے کردی تھی۔
اس کے علاوہ کراچی میں فائرنگ کا ایک واقعہ کیماڑی سکندرآباد کے گھر میں پیش آیا جہاں گھریلو لڑائی میں دیور نے بھابھی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ قتل کے بعد مقتولہ کا دیور فرار ہو گیا۔
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل پرسوار 6 ڈاکو شہریوں سے موبائل فون اور دکان سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہو گیا۔