پسرور:کرنٹ لگنے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق, بھائی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں

کانسٹیبل ذوالفقارعلی اپنے گھرکی چھت مرمت کرتے اوپر سے گزرنے والی تاروں سے چھوگیا

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پسرور میں کرنٹ لگنے سے پولیس کانسٹیبل جانبحق, کانسٹیبل کے بھائی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں
.افسوس ناک واقعہ پسرورکے نواحی گاؤں رتہ جھٹول میں گھرکی چھت مرمت کرتے ہوئے پیش آیا ، تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں تعنیات کانسٹیبل ذوالفقارعلی اپنے گھرکی چھت مرمت کرتے اوپر سے گزرنے والی تاروں سے چھوگیا،متوفی کابھائی ظفراللہ اسے بچانے آیا تووہ بھی کرنٹ لگنے سے چھت سے نیچے گرنے سے دونوں ٹانگیں تڑوابیٹھا،ا طلاع پرتھانہ قلعہ کالروالہ کی بھاری نفری اورڈی ایس پی پسرورشہبازچیمہ موقع پرپہنچ گے-

Comments are closed.